7

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن

ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ

تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ مکلی میں ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ۔ سیمینار کا مقصد معاشرے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویّوں کی روک تھام سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ولیـد داوچ نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم ، رواداری ، برداشت اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے شدت پسندی سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ اجتماعی طور پر نفرت انگیز سوچ اور تشدد پر مبنی رجحانات کو مسترد کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ادارے اور سماجی تنظیمیں مل کر نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں۔ سیمینار سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بھراڻي ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میر جہانگیر خان مری ، ڈسٹرکٹ ہیڈ این آر ایس پی عمران جوکھیو ، ڈی او اسپورٹس (ایجوکیشن) بشارت الیاس جوکھیو ، سماجی کارکن عروج ترک ، رخسانہ شیخ ، انچارج ریسکیو 1122 دھنی بخش پلیجو اور ڈی او اسپورٹس اظہر بروہی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تشدد پر مبنی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعلیمی اداروں ، والدین اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں