*میلسی شہر کے محلہ ریاض آباد کی اہم گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں*، *شہریوں کا شدید احتجاج*
*میلسی شہر کے محلہ ریاض آباد کی اہم گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں*، *شہریوں کا شدید احتجاج*
میلسی (محمدمختارسولگی) میلسی شہر ملتان روڈ پر واقع محلہ ریاض آباد کی مین گلی حاجی منظور سنارا والی گلی، حاجی رفیق چوغط والی گلی اور بالمقابل مدرسہ استاد اکرم والی گلی گزشتہ کئی دنوں سے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گھروں کے سامنے گندا پانی جمع ہو چکا ہے، جس سے بدبو پھیل رہی ہے اور بچوں، بزرگوں سمیت نمازیوں کو مسجد و مدرسہ جانے میں شدید دقت کا سامنا ہے۔ بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ محکمے کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
شہریوں نے بتایا کہ گلیوں میں کھڑا پانی بیماریوں کو دعوت دے رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل اور پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج کی صفائی کروا کر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔