November 17, 2026

*کراچی میں جرگے بعد 2 افراد قتل*

Screenshot_2026-02-12_164900

*کراچی میں جرگے بعد 2 افراد قتل*

شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دیرینہ تنازع پر ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد قتل کر دیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فریقین کے درمیان طویل عرصے سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، جسے حل کرنے کے لیے جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے میں صلح نہ ہونے پر بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی اور فائرنگ تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کامران اور سرتاج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار (ماموں بھانجے) ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔