November 17, 2026

*سورج کی روشنی پر ٹیکس قبول نہیں‘ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر تنقید*

IMG-20260212-WA0246

*سورج کی روشنی پر ٹیکس قبول نہیں‘ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر تنقید*

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی نئی سولر پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’عوام پر معاشی حملہ‘ قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجزیاتی رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کے نتیجے میں عوام پر تقریباً 250 ارب روپے کا اضافی مالی دباؤ پڑے گا۔

پارٹی کے مطابق مذکورہ اضافی مالی دباؤ کا بوجھ بالآخر عام صارفین کو برداشت کرنا ہوگا۔