شاہ حسین (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے کہا ہے کہ عوام
شاہ حسین (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محورومقصد ہے انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاءے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع شاہ حسین کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک نذر عباس کھارا کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی پرتکلف ضیافت کی تقریب کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ جس میں ان کے پبلک فورم کے انچارج ملک غضنفر وڈھل، ایکس چیرمین یو سی رنگپوربگھور ملک غلام جعفر خان بگھور ، معروف سماجی شخصیت ملک منظر عباس بکھر ، سیٹھ ثمر سلطان ، ایڈووکیٹ ملک غلام عباس بگھور ، سردار اکرام اللہ خان اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی اس موقع پرموجودتھیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ حسین تھل میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے باسیوں سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے کہا کہ ہم آج کی خصوصی نشست کے میزبان ملک نذر عباس کھارا کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ خوبصورت محفل سجائ اور ہمیں عزت بخشی ۔ ملک نذر عباس کھارا نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایکس ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے ضیافت میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹوانہ برادران ضلع خوشاب کے محسن ہیں جن کی بےلوث عوامی خدمات اور اجتماعی تعمیروترقی کے منصوبے یہاں کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔