November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے پنجاب بوائز اسکاؤٹس

IMG-20260212-WA0183

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے پنجاب بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی صدر پنجاب بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن طارق قریشی نے کمشنر سرگودھا سے بطور ڈویژنل صدر حلف لیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے علاوہ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل و ضلعی عہدیداران اور اسکاؤٹس یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے بوائز اسکاؤٹس کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹس نوجوان نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور انتظامیہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔