علی زمان ایڈوکیٹ کی حراست اور ان پر دردناک تشدد کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔قیصر زمان ایڈوکیٹ
ایک سینیئر وکیل کو اغوا کرنا اور وحشیانہ تشدد کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے۔میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا بار کونسل کے معزز ممبر بار کونسل سابق صدر پشاور بار اور سینیئر قانون دان علی زمان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو کل دن دہاڑے کچہری چوک اسلام آباد سے حراست میں لے کر نہایت دردناک تشدد کر کے تشویشناک حالت میں چھوڑ ا گیا جو قابلِ مذمت اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔علی زمان ایڈوکیٹ ممبر خیبر پختون خواہ بار کونسل کے خلاف اگر کسی بھی نوعیت کا کوئی کیس یا قانونی کارروائی درکار ہوتی تو وہ ہر وقت عدالت میں پیش ہونے کے لیے دستیاب تھے۔ اس طرح دن دہاڑے ایک سینئر وکیل کو اغوا کرنا اور وحشیانہ تشدد کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے یہ وکلا برادری بلکہ پورے نظامِ انصاف کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔خیبر پختون خواہ بار کونسل اس غیر قانونی ماورائے عدالت اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔خیبر پختونخوا بار کونسل اور وکلا برادری واضح الفاظ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ جس بھی مقتدر اداروں نے علی زمان ایڈوکیٹ کو حراست میں لیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لایا جائے اور کھڑی سزا دی جائے۔خیبر پختون خواہ بار کونسل نے علی زمان ایڈوکیٹ کے واقعے پر احتجاجاً کل مورخہ 12 فروری 2026 بروز جمعرات پورے صوبے میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہے۔ وکلا برادری اس سلسلے میں متحد رہے اور کل کوئی بھی وکیل عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لے۔