خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن آفیسر خوشاب راجہ عاصم اقبال سے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن آفیسر خوشاب راجہ عاصم اقبال سے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآبادکے صدر عبدالواھب چغتائی نے انفارمیشن آفس جوہرآباد میں ملاقات کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن آفیسر نے صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد عبدالواھب چغتائی کو ویلکم کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ میڈیا اور انفارمیشن آفس کا آپس میں پُرانا تعلق اور مضبوط رشتہ ہے ہمیں ایک دوسرے کے معاملات خود ہینڈل کرنے چاہیں ۔انفارمیشن آفس سےوزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف،حکومت پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود جسمیں صحت، صفائی،پانی ،عوامی ریلیف کے پروگراموں سکیموں ،ترقیاتی منصوبوں اور ضلعی انتظامیہ کی روز مرہ ایکٹویٹی کاموں ،ایونٹ ،وزٹ سمیت تمام کی کوریج روزانہ کی بنیاد پر صرف اور صرف مصدقہ اور حقیقت پر مبنی خبرعوام تک پہنچاتا ہے۔ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میڈیا سے ملکرضلع میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے ۔انتظامیہ اور تمام محکموں سے بہتر کوآرڈینیشن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد عبدالواھب چغتائی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآبادضلع خوشاب وڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب جوہرآباد آپ سے ہر وقت تعاون کے ساتھ ساتھ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا مزید کہا کہ صحافت کے قابل اور سنجیدہ لوگوں کو صحافتی معاملات چلانے کی اجازت ہونی چاہئے غیر ضروری خبروں کو روکا جائے صحافیوں کو بدنام اور جرنلسٹ کے کاموں میں مداخلت فوری بند کرائی جائے جن لوگوں کا صحافت سے تعلق نہیں اُنکو باز رکھا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن آفیسر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کا صحافت سے تعلق نہیں اپنا قبلہ درُست کر لیں بصورت دیگر اُنکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔