November 17, 2026

*نیٹ میٹرنگ پالیسی۔۔۔عوام پر حملہ*

IMG-20260211-WA0233

*نیٹ میٹرنگ پالیسی۔۔۔عوام پر حملہ*

حکومت نے آج انتہائی عجیب اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ سے متعلق انتہائی غلط فیصلہ کیا ہے جس کا نقصان عوام اور ملک کو ہونے کے ساتھ ساتھ خود اس حکومت کو بھی ہوگا۔ اس کے مطابق جو پہلے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی لاگو تھی ۔ یعنی جتنے یونٹ دن کو نیشنل گرڈ کو دیے ہوں، اتنے رات کو واپس لے سکتے ہیں، اس کو تبدیل کر کے نیٹ بلنگ کا قانون نافذ کیا گیا ہے۔ جس میں دن کو اضافی یونٹس حکومت دس گیارہ روپے کا خریدے گی اور رات کو دیا جانے والا یونٹ تقریباً پچاس روپے کا دے گی۔ یعنی اگر آپ 500 یونٹس حکومت کو دیتے ہیں تو تقریباً 5000 کے لے گی جبکہ آپ کو 500 یونٹس کا بل تیس ہزار کے قریب ہوگا۔

پھر سب سے بڑا نقصان یہ کہ پہلے اگر کسی کے اضافی 200 یونٹس بنتے تھے تو اس کا بل چار پانچ ہزار ہوتا تھا لیکن اب یہ اضافی یونٹس مل کر ٹوٹل 700 یونٹس بنتے ہیں تو بل پچاس ہزار تک پہنچ جائے گا وہی جو پہلے تین چار ہزار ہوتا تھا۔

عوام کو ظاہر ہے اس سے نقصان ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔ ۔۔۔

دراصل پہلے یہ ہوتا تھا کہ عوام سولر سے بجلی بناتی تھی اور اضافی بجلی حکومت کو دے دیتی تھی ۔ نیشنل گرڈ ایک بڑی بیٹری کے طور پر کام کرتا تھا اور دوسرے لوگ اس سے فائدہ اٹھا لیتے تھے۔ اب اگر حکومت یہ پالیسی لاگو کرے گی تو سولر والا کوئی بھی واپس حکومت کے پاس ہرگز نہیں جائے گا بلکہ وہ لیتھیم بیٹریاں لگا کر ان میں بجلی سٹور کر لے گا اور اس کا بل وہی رہے گا جہاں پہلے تھا۔ پاکستان چونکہ لیتھیم بیٹریاں باہر سے منگوا رہا تو لامحالہ زرمبادلہ باہر جائے گا اور حکومت کو جو سستی بجلی ملتی تھی وہ ختم ہو جائے گی۔
حکومت نے آئی پی پیز کو نوازنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے لیکن عوام اور ملک دونوں کا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے۔
اور جو بھی عوام کا نقصان کریں، فائدے میں وہ بھی نہیں رہتے۔
حکومت کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے اور اس سستی بجلی کو دوسرے لوگوں کو دے کر انھیں ریلیف دے اور دن کے اوقات میں بجلی کے نرخ کافی زیادہ کم کر دے جس سے فیکٹریاں وغیرہ دن کو سستی بجلی سے سستی اشیاء بنا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ دن کو بجلی سستی ہو جائے تو عوام زیادہ تر کام دن کو کر لے جیسے سولر والے کرتے ہیں جیسا کہ پانی والی موٹر چلانا، واشنگ مشین وغیرہ ، کسان ٹیوب ویل ، فیکٹریاں اپنے یونٹس وغیرہ۔
اس پر سب کو آواز بلند کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔