سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں جدید دور کے باوجود ایک
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں جدید دور کے باوجود ایک قدیم ہنر آج بھی زندہ ہے۔ ماضی میں روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ رہنے والے مٹی کے برتن آج بھی اپنی افادیت اور صحت بخش خصوصیات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہ ہنر کڑی محنت، صبر اور مہارت کا تقاضا کرتا ہے، جو یہاں کے کاریگر نسل در نسل سنبھالے ہوئے ہیں۔ یہ برتن بنانے کےلیے خاص قسم کی چکنی مٹی کو صاف کر کے مخصوص طریقے سے گوندھا جاتا ہے۔ اس کے بعد کاریگر گھنٹوں چاک پر بیٹھ کر مختلف اقسام کے برتن تیار کرتا ہے۔ دھوپ میں سکھانے کے بعد برتن بھٹی میں پکائے جاتے ہیں، تب جا کر یہ استعمال کے قابل بنتے ہیں۔
بھٹی میں پکنے کے بعد یہ مٹی کے برتن نہ صرف خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی مفید سمجھے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی کئی لوگ انہیں ترجیح دیتے ہیں۔
مٹی کے برتن صحت کے لیے بہتر اور ہماری روایت کی پہچان ہیں۔
مٹی کے برتنوں کا کام نہ صرف ہماری ہماری قدیمی روایت کا حصہ ہیں بلکہ یہ ماحول اور صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہیں جبکہ کاریگروں کا بھی کہنا ہے کہ یہ کام بہت زیادہ محنت طلب ہے ۔