November 17, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی

Screenshot_2026-02-10_182100

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او آفس میانوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈی پی او میانوالی رائے محمد اجمل اور ایس پی انوسٹی گیشن اظہر علی بھی اس موقع پرموجود تھے۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست آر پی او کے سامنے پیش کیں۔آر پی او نے شہریوں کی شکایات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری اور میرٹ پر کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
✓انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پولیس دفاتر اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کو عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے فوری حل کو یقینی بنائیں۔