November 17, 2026

قتل ہمیشہ چھپا نہیں رہ سکتا : جلد یا بدیر سامنے ضرور آتا ہے ۔۔

FB_IMG_1770782952953

قتل ہمیشہ چھپا نہیں رہ سکتا : جلد یا بدیر سامنے ضرور آتا ہے ۔۔۔ لاہور پولیس نے کئی ماہ قبل ق۔ت۔ل کرکے قالین میں لپیٹ کر میانی صاحب قبرستان میں پھینکے گئے نوجوان کے قا۔تلوں کا سراغ لگا لیا ۔۔۔ تفصٰیلات کے مطابق مئی 2025 میں پولیس کو ایک روز اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کی تش۔دد زدہ اور قالین میں لپٹی لا۔ش میانی صاحب قبرستان میں پڑی ہے ، متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ممکنہ شواہد اکٹھے کیے اور لا۔ش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا ، نوجوان عام سی شرٹ اور ٹراؤزر میں تھا اسکے سینے بازو اور سر پر تش۔دد کے نشانات تھے اسکی جیب میں موبائل یا پرس سمیت کچھ بھی نہ تھا ، مقامی پولیس کے لیے یہ ایک اندھی واردات تھا ، لیکن اعلیٰ حکام کی ہدایات پر ایک نوجوان پولیس افسر نے اس کیس کا ذمہ اٹھا لیا ، فنگرپرنٹس کی مدد سے نوجوان کی شناخت ہوگئی علی حیدر نامی یہ نوجوان کسی دوسرے شہر کا رہائشی ، ایمبرائیڈری کا کام کرتا تھا اور لاہور میں روزی روٹی کمانے آٰیا تھا ، اسکے گھر والے اطلاع ملنے پر آگئے اور لا۔ش وصول کر لی مگر انہوں نے صرف اتنا بتایا کہ نہ تو انکی گاؤں میں کسی سے دشمنی ہے اور نہ انکا بیٹا ایسا تھا کہ لاہور میں اسکی کسی کے ساتھ دشمنی ہوتی ، آخری فون کال میں اس نےو الدہ کو یہ بتایا تھا کہ وہ ٹھوکر کے قریب ایک کرائے کے کمرے میں ایک دوست کے ساتھ رہتا ہے اور قریب ہی ایک فیکٹری میں اسے کام بھی مل گیا ہے ، پولیس نے ٹھوکر کے ارد گرد تمام فیکٹریوں اور کرائے کی جگہوں پر نوجوان علی حیدر کی تصاویر دکھا کر معلومات لینے کی کوشش کی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا ، اسی طرح کئی ماہ گزر گئے ، پولیس نےقبرستان میانی صاحب کے گرد سڑکوں اور گلیوں پر کیمرے بھی چیک کیے مگر کوئی سراغ نہ ملا ، پولیس نے تفتیش کا رخ پھر ٹھوکر نیاز بیگ میں ایسی رہائش گاہوں کی طرف موڑا جہاں ایسے نوجوان کرائے پر آکر رہتے ہیں ، لگ بھگ ایک ہفتہ قبل پولیس کو ایک نوجوان نے تصویر دیکھ کر بتایا کہ وہ علی حیدر کا دوست ہے اور علی حیدر اسکے ساتھ رہتا تھا ، بہت پریشان اس نوجوان نے پولیس افسران کی تسلی اور پیار محبت کے بعد جو انکشافات کیے وہ لرزہ خیز تھے ، اس نوجوان کے مطابق ایک روز ہم دونوں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر کے کنارے ایک شادی ہال کے باہر بیٹھے تھے اور باتیں کررہے تھے ، شام کا وقت تھا کہ شادی ہال کے سیکورٹی گارڈ نے ہمیں آکر دھر لیا اور چوری کا الزام لگا کر ہمیں شادی ہال میں لے گیا ، ہم نے بہت کہا کہ ہم ویسے ہی بیٹھےہیں ہم چور نہیں ہیں مگر گارڈ نے ایک نہ سنی اور وہاں موجود مینیجر ، بیروں کو اکٹھا کر لیا اور ڈنڈوں سے لاتوں اور گھونسوں سے ہمیں ما۔رنا شروع کردیا کہ ہم اعتراف کریں کہ ہم چوریاں کرتے ہیں ۔۔۔ ہم نے انکی بہت منت سماجت کی لیکن ان ظالموں کو ترس نہ آیا ، اسی مار پیٹ کے دوران علی حیدر کو گہری چوٹیں آئیں اور وہ چل بسا ۔۔۔ پہلے تو یہ لوگ سمجھے کہ میرا دوست بہانےکررہاہے مگر جب اسکی سانس اور نبض چیک کی گئی تو پتہ چلاکہ علی حیدر اب اس دنیا میں نہیں رہا ۔ اس پر یہ لوگ بہت پریشان ہوئے اور سب نے وہاں قسم کھائی کہ اس واقعہ کا کسی کے سامنے ذکر نہیں کریں گے ۔۔۔ علی حیدر کے دوست کے بقول ان لوگوں نے پھر ایک قالین میں علی حیدر کو لپیٹ کر ڈالے میں ڈالا اور اسے ایک کمرے میں بند کرکے وہاں سے چلے گئے ، کچھ گھنٹوں بعد یہ واپس آئے تو میری ویڈیو بنائی مجھے سے زبردستی بیان دلوایا کہ میں اکیلا چوری کرنے آیا تھا اور پکڑا گیا ہوں اور ان لوگوں نے مجھے وارن کرکے چھوڑ دیا ہے ، پھر انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ خبردار اگر کسی کو کچھ بتانے کی کوشش کی تو تمہارا حال تمہارے دوست جیسا ہو گا ،،،،،،
اس لڑکے کے انکشافات کے بعد پولیس افسران نے نفری کال کی اور اس شادی ہال پر ریڈ کیا جس میں اس لڑکے کی نشاندہی پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ اس بے گناہ نوجوان علی حیدر کے قا۔تلوں میں سے ایک بھی اب آزاد نہیں رہ سکے گا ۔۔۔۔۔