November 17, 2026

ہارون آباد کے عوامی مسائل ایک بار پھر اعلیٰ سطح تک پہنچا دیے گئے۔

IMG-20260211-WA0183

ہارون آباد کے عوامی مسائل ایک بار پھر اعلیٰ سطح تک پہنچا دیے گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور ایم پی اے لاہور، دخترِ ہارون آباد محترمہ بی بی وڈیری کی ہارون آباد جناح پریس کلب آمد صحافیوں نے بنیادی سہولیات کی کمی، ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور دیگر عوامی مشکلات کی نشاندہی کی۔بی بی وڈیری نے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

ہارون آباد کے جناح پریس کلب اور فرینڈز میڈیا گروپ کے صحافیوں کی جانب سے عوامی مسائل ایک مرتبہ پھر متعلقہ حکام تک پہنچا دیے گئے۔
ایم پی اے لاہور بی بی وڈیری سے ملاقات میں علاقائی ترقی، بنیادی سہولیات اور شہری مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔بی بی وڈیری نے یقین دہانی کروائی کہ ہارون آباد کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے گا۔یہ ملاقات ہارون آباد کے عوام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔