8

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے اسپورٹس فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کردیا۔مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کی شاندار، رنگا رنگ اور پُرجوش افتتاحی تقریب ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی زیر میزبانی بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ مختلف کھیلوں کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ساراہ جاوید، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری، سندھ اولمپکس کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور دیگر نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول نہ صرف نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین موقع ہے بلکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ڈویژنل و ضلع انتظامیہ اور محکمۂ کھیل کی جانب سے اس فیسٹیول کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں اور مستقبل کے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تیاری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے ہر سال منعقد ہونے چاہئے جس سے نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کا ایک بہترین موقع ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ ڈویژن کے تینوں کی ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے ایسے مواقع آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گےڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کے پہلے روز شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ کے ٹیموں کے درمیان ٹگ آف وار کا شاندار مقابلہ منعقد ہوا جو ضلع سانگھڑ کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل کمشنر شہید بینظیرآباد محمد ابراہیم، ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین، ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو، میر محمد سیال، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت،اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، اسسٹنٹ کمشنر مورو مستقیم قریشی کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑی، کوچز، اساتذہ اور شہری موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں