November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی

IMG-20260210-WA0140

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام 200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء ، ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور اور سیاسی قائدین اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت دیگر انتظامی افسران اور اجتماعی شادیوں کے دولہا اور دلہن کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرصوبائی وزیر نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوءے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے دولہا دولہن اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبے بھر میں اتنے بڑے پیمانے پر اجتماعی شادیوں کی تقریبات ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے فضل و کرم سے لوگوں کے گھر بسا رہے ہیں۔ صوبائ وزیر نے کہا کہ
سابقہ حکومت نے ہمیشہ صرف اور صرف باتیں کیں اور عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی کام نہیں کیا۔ سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک ایک ہزار سے زائد جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے وزیر اعلی ا پنجاب کی جانب سے دولہا دولہن کو سلامی کے طور پر 2 ، 2 لاکھ روپے سلامی دی۔
انہوں نے اس موقع پر اجتماعی شادیوں کے دولہا دولہن کو مبارکباد دی اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔