November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کا ایک اجلاس بسلسلہ جلسہ مریم نواز چیف منسٹر پنجاب جلسہ عام میانوالی منعقد ہوا۔

IMG-20260210-WA0114

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کا ایک اجلاس بسلسلہ جلسہ مریم نواز چیف منسٹر پنجاب جلسہ عام میانوالی منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب نے کی۔ اجلاس میں ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے ،ملک محمد آ صف بھاء ایم پی اے، ایکس یم پی اے ملک کرم الہی بندیال جنرل سیکرٹری پی ایم یل ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب اور نمائندہ ایم پی اے سرادر علی حسین خان بلوچ نے شرکت کی ۔ دوران اجلاس وزیراعلی ا مریم نواز کے 12 فروری کے جلسہ میں شمولیت کیلئے پروگرام اور اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے بندوبست کو حتمی شکل دی گئی۔ طے پایا کہ تمام پارلیمنٹرین اور عہدیدار پی ایم یل این ،محترمہ مریم نواز کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں اور سب نے پھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔