ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)دعوتِ ولیمہ محمد طارق کھوکھر کے بھتیجے اطہر جاوید کی
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)دعوتِ ولیمہ محمد طارق کھوکھر کے بھتیجے اطہر جاوید کی خوشیوں بھری تقریب تحصیل ہارون آباد کے نواحی گاؤں 426 کھوکھروں والی کی معروف سماجی شخصیت علی محمد کھوکھر کے صاحبزادے محمد طارق (ٹریفک پولیس) کے بھتیجے اطہر جاوید کی دعوتِ ولیمہ پارٹی بنگلہ یتیم والا مارکی میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ارشاد بھٹی، اختر بھٹی، علی اکبر بھٹی، ریاض بھٹی، احمد رضا کھوکھر، غلام مرتضیٰ کھوکھر سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات ا سمیت شہر کے معززین نے شرکت کی۔
آخر میں معزز مہمانوں کی جانب سے دولہا کے لیے نیک تمناؤں، مبارکباد اور خوبصورت تحائف پیش کیے گئے۔
اللہ پاک نئے جوڑے کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔