خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی قیادت میں پولیس فورس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی قیادت میں پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، نظم و ضبط اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے “میٹ دی فورس” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او خوشاب کی جانب سے ضلع بھر کے کانسٹیبلز سے لیکر انسپکٹر رینک تک کے افسران اور ٹریفک سٹاف کے افسران و ملازمان سے مرحلہ وار ملاقاتیں شروع کی گئ ہیں۔ ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ پولیس کا اصل مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل ہے۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاق اور مہذب رویّہ ہی پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ، قانون کی بالادستی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ فرائض میں غفلت اور غیر مناسب رویّے کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔