November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے لینڈ ریکارڈ

IMG-20260210-WA0060

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے لینڈ ریکارڈ سینٹر نورپور تھل کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سروس ڈیلیوری، ریکارڈ کی درستگی اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سائلین سے ملاقات کی اور سروسز کے بارے میں فیڈبیک لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی بروقت فراہمی، شفافیت اور سہولت کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لینڈ ریکارڈ کے نظام کو موثر، جدید اور عوام دوست بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام تر اقدامات جاری رکھے گی۔