نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین نے شام کی شفٹ میں
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین نے شام کی شفٹ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپورتھل کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر امیر عمر بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد ہسپتال کی خدمات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ، مردانہ وارڈ، زنانہ وارڈ، سرجیکل وارڈ، اطفال وارڈ، لیبارٹری، ایکس رے ڈیپارٹمنٹ، ڈائیلاسس سنٹر اور ویٹنگ ایریا کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی خدمات، ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری و کارکردگی، اور ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، ڈاکٹروں اور عملے کی کارکردگی، اور ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔