خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی کل ہونے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈگری کالج جوہرآباد کادورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل ،ڈسٹرکٹ آفیسر صنعت زارجوہرآباد ملک امتیاز احمد مانگٹ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل نے کل کے پروگرام اور اجتماعی شادیوں کی تقریب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ماڈل بازار جوہرآباد کا دورہ کیا اورماہ رمضان میں سستااورسہولت بازار کی تیاریوں اورصفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے روڈہ بنیادی ہیلتھ سنٹرکا اچانک دورہ بھی کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہیلتھ سینٹر روڈہ ہسپتال میں بھی مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور میڈیسن کا جائزہ لیا ۔ڈیوٹی ڈاکٹرز اور سٹاف نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نور پور تھل ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر سرجن ڈاکٹر امیر عمر دیگر ڈاکٹرزاور اسسٹنٹ کمشنر نور پور ڈاکٹر ہارون احمد شیراز بھی موجود تھےبعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تحصیل نور پور میں مریم نوازسکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسیلنس کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔سپیشل بچوں کے کلاسز،کمپیوٹر لیب، فرنیچرز ودیگر کا معائنہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نور پور اور اسپیشل سکول ایجوکیشن کے پرنسیپل نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا۔