November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)تعمیر نو ھائی اسکول سکھر سے 1975 میں دسویں جماعت پاس کرنیوالے اولڈ بوائز

IMG-20260209-WA0260

سکھر(بیورورپورٹ)تعمیر نو ھائی اسکول سکھر سے 1975 میں دسویں جماعت پاس کرنیوالے اولڈ بوائز کلاس فیلوز ھم جماعت طلبہ دوستوں کے “تعمیرین گروپ ” کا اجلاس منظور احمد خان کی رھائشگاہ پر ایوب شیخانی کی زیر صدارت منعقد ھوا، اجلاس میں ھم جماعت دوستوں نے گروپ کی افادیت و کردار پر اظہار اطمینان کرتے ھوئے مستقبل میں تعمیرین گروپ کو مذید وسعت دی جانے کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پر ھم جماعت دوست چیف ایڈیٹر روزنامہ دیانت سکھر کراچی نجم الدین شیخ کے ھم زلف ، ممتاز جرنلسٹ ، سابق کامرس ایڈیٹر روزنامہ جنگ کراچی رفیق اے بشیر کی وفات پر اظہارِ افسوس و تعزیت کرتے ھوئے مرحوم رفیق بشیر سمیت تمام مرحومین اساتذۂ کرام کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی. اجلاس میں ایوب شیخانی، راشد افتخار ، اکبر علی ، مرزا صغیر بیگ ، آصف حیات خان ، منظور احمد خان ، مسعود الزماں ،ڈاکٹر ناصر شکیل قاضی ،راشد علی ، آصف ظہیر خان لودھی سمیت دیگر نے شرکت کی، اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا.