سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت پولیس ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا.
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت پولیس ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا.
اجلاس میں ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل،وائس پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول، ایس پی ہائی وے پٹرول اور ایس پی آپریشنز سیف سٹی جبکہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سرگودھا ریجن میں پولیس کی کل 24 ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں ضلع سرگودھا دس ،خوشاب تین، میانوالی تین، بھکر دو،پنجاب ہائی وے پٹرول تین اور پولیس ٹریننگ سکول کے تین تعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔ دوران اجلاس آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے جاری منصوبوں کو تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔