تھانہ سنگ جانی کی حدود ٹول پلازہ کے پاس رات کو خواجہ سرا کا روپ دھار کر کھڑے ہونے والے لوگ کون؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تھانہ سنگ جانی کی حدود ٹول پلازہ کے پاس رات کو خواجہ سرا کا روپ دھار کر کھڑے ہونے والے لوگ کون؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پنجاب سائیڈ سے ائے ہوئے مرد حضرات یہاں پر خواجہ سرا کا روپ دھار کر رات کی تاریکی پھیلتے ہی شریف شہریوں کو گناہ کی طرف راغب کر کے اپنے مقصد کی شروعات جاری کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ بے وقوف لوگ اپنی شیطانی حبس کو پورا کرنے کے لیے ان کے دھوکے میں ا جاتے ہیں اور سائیڈ پر ہوتے ہی خواجہ سرا کے روپ میں ڈکیت گروہ اکٹھا ہو کر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔
شہری مارے شرم کے نہ تو تھانہ جا پاتے ہیں اور نہ ہی کسی سے بات کر سکتے ہیں۔
اس معاملے میں تھانہ سنگ جانی کے شیر جوان اے ایس ائی سرفراز کو تحریری درخواست دینے کے باوجود موصوف نے کوئی کاروائی کرنا مناسب نہ سمجھی بعد ازاں گشت پر مامور افسر نے سچ سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ سرفراز صاحب تو خسروں سے سر پھڑوا کر اگئے تھے یہ کیا کروائی کریں گے ان کے خلاف۔
گشت افسر کی بات سنیں موصوف کیا فرما رہے ہیں
ایس ایچ او صاحب خود گشت پر حاضر ہونے کا وجود نظریں روڈ کی سائیڈ پر پھیرنا مناسب نہیں سمجھتے۔
شہریوں نے ائی جی اسلام اباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گندگی کو یہاں سے صاف کرنے کے لیے بہترین قسم کے شیئر جوان تھانہ سنگ جانی میں تعینات کیے جائیں اور روایتی انداز کو چھٹی مل سکے تاکہ پولیس عوام دوستی کو یقینی بنایا جا سکے