November 17, 2026

ہارون آباد (حافظ ثاقب)ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر پیش آنے والا یہ خوفناک ٹریفک حادثہ ایک بار پھر تیز

Screenshot_2026-02-09_083206

ہارون آباد (حافظ ثاقب)ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر پیش آنے والا یہ خوفناک ٹریفک حادثہ ایک بار پھر تیز رفتاری اور لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ ویگو ڈالہ نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر قیامت خیز ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ویگو ڈالہ موٹر سائیکل کو روندتا ہوا نکل گیا۔حادثے کے نتیجے میں 12 سالہ معصوم بچی فضاء موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے بچوں کا تعلق ہارون آباد کے نواحی علاقے ٹبہ شرقیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے نے ایک بار پھر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے سنگین نتائج کو بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔