روڈہ تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)پروفیسر ملک محمد قیوم جاڑا کی گورنمنٹ کالج فار بوائز روڈہ میں
روڈہ تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)پروفیسر ملک محمد قیوم جاڑا کی گورنمنٹ کالج فار بوائز روڈہ میں تعیناتی پر علاقے کے عوامی، سماجی ، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ اہلِ علاقہ نے اس تقرری کو ادارے کے تعلیمی معیار میں بہتری کی جانب ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔
مقامی معززین، اساتذہ کرام، والدین اور طلبہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر ملک محمد قیوم جاڑا ایک تجربہ کار، باصلاحیت اور مخلص ماہرِ تعلیم ہیں، جن کی تدریسی خدمات اور انتظامی صلاحیتیں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کی تعیناتی سے نہ صرف تعلیمی نظم و ضبط کو مزید مضبوطی ملے گی بلکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر رہنمائی بھی میسر آئے گی۔
سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پروفیسر ملک محمد قیوم جاڑا اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تعلیمی وژن اور مثبت سوچ کے ذریعے کالج کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے اور نوجوان نسل کی علمی و اخلاقی تربیت میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ادارے کی بہتری کے لیے ایک قابل اور اہل شخصیت کی تعیناتی عمل میں لائ ہے، جس کے ثمرات مستقبل میں نمایاں طور پر سامنے آئیں گے۔