September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2026-02-06_195517
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 07 فروری 2026 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) اسلام آباد خود کُش دھماکے کے بعد فورسز کی کارروائی، داـ عش افـغـاـ نی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار

🚨(2) انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں

🚨(3) اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افـغـاـ نستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی

🚨(4) دہشت گردوں کی ساری فنڈنگ بھارت کررہا ہے، دیگر ممالک کو درد ہوگا تو بھارت کے خلاف آواز اٹھےگی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

🚨(5) اسلام آباد خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی

🚨(6) اسلام آباد خودکش دھماکہ کے 13 شہیـدوں کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں ادا

🚨(7) اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت: حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار

🚨(8) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اندرون لاہور دوستوں کے ساتھ بسنت منائی، ڈور کی تعریف

🚨(9) اسلام آباد دھماکا، انتظامیہ نے امام بارگاہ کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کردیا

🚨(10) محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل

🚨(11) شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ بھی عوام کے اس سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں کہ عوام کو جذباتی کیا جائے، اپوزیشن لیڈر

🚨(12) عمران خان تک رسائی سے متعلق پی ٹی آئی کی یادداشت ’متعلقہ حکام‘ کو ارسال کردی گئی، سپریم کورٹ

🚨(13) پاکستان تحریک انصاف کا مجلس وحدت مسلمین کی کل ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی حمایت کا اعلان

🚨(14) 8 فروری ہڑتال، کارکنان مغرب کی نماز ادا کر کے حکومت کے خاتمے کی دعا کریں، پی ٹی آئی

🚨(15) عوام اور کارکنان نماز کے بعد موبائل کی ٹارچ یا مشعل بردار پُرامن ریلیاں نکال کر احتجاج ریکارڈ کروائیں، بیان

🚨(16) ٹرمپ کا اوباما اور مشیل کی نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر معافی مانگنے سے انکار

🚨(17) شوبز کے لوگ اداکاراؤں پر کالا جادو کرانے کےلیے آتے ہیں، ماہر نجوم کا دعویٰ

🚨(18) ٹرمپ کی مذاکرات کو ’ویری گڈ‘ قرار دینے کے بعد ایر_انی پیٹرول پر نئی پابندیاں

🚨(19) سپریم کورٹ نے عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے

🚨(20) چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

🚨(21) ترجمان دفترخارجہ تبدیل، ڈاکٹر فیصل کی جگہ برطانیہ میں نیا ہائی کمشنر نامزد

🚨(22) ’’یہ جو دہشت گردی واپس آئی ہے، اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے‘‘ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

🚨(23) ٹی 20 ورلڈکپ: فہیم کی دھواں دھار بیٹنگ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

🚨(24) چیئرمین پی سی بی نے نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی جیت کو فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا

🚨(25) ‘ ایک بار دل لگاکر دیکھو رانا بے وفا نہیں’، نیدرلینڈز کیخلاف بازی پلٹنے والے فہیم اشرف کے سوشل میڈیا پر چرچے

🚨(26) کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کرسکے وہ آئندہ کریں گے: فہیم اشرف

🚨(27) ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا

🚨(28) وفاقی وزیر داخلہ کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیـد کیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی

🚨(29) فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 700 روپے بڑھی جس کے بعد سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تولہ ہوگیا

🚨(30) بجلی فی یونٹ مزید مہنگی؛ فروری کے بلز میں صارفین پر اضافی بوجھ کی منظوری

🚨(31) اسلام آباد؛ امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

🚨(32) وقت کے ساتھ یہ پتا چلے گا کہ آئینی عدالت کے قیام کا فیصلہ درست ہے یا نہیں، اعظم نزیر تاڑر

🚨(33) فراڈ کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کو بڑا ریلیف، عدالت نے گرفتاری روک دی

🚨(34) جن تاجروں کو بھتے کی پرچی مل رہی ہے وہ مجھے دے دیں میں رقم ادا کردوں گا، گورنر سندھ

🚨(35) حکومت کا بجلی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ

🚨(36) اسلام آباد: جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ایمان مزاری کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا

🚨(37) لاہور: بسنت کے دوران پتنگ بازی اور کٹی پتنگ لوٹنے کے واقعات میں 3 افرادجاں بحق، 24 سے زائد شہری زخمی

🚨(38) کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، پولیو ٹیم کی خاتون ورکر کو کتے نے کاٹ لیا

🚨(39) عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا شکریہ، دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

🚨(40) اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا، خواجہ آصف

🚨(41) خودکش حملہ آور نوشہرہ سے اسلام آباد آیا، ہم اُس کے رشتے داروں تک پہنچ گئے ہیں، وزیر دفاع

🚨(42) لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

🚨(43) کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

🚨(44) کراچی صوبہ مہاجر قوم کو تیسری مرتبہ تقسیم کرنے کی سازش ہے، آفاق احمد

🚨(45) خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

🚨(46) کراچی؛ ڈیفنس بل بورڈ پر نازیبا مواد چلانے والے کا ویڈیو بیان وائرل، اصل کہانی سامنے آگئی

🚨(47) غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا

🚨(48) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ناقص کارکردگی پر بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں، ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

🚨(49) پنجاب میں بسنت پر فری ینگو رائڈ کا اعلان زبانی جمع خرچ نکلا

🚨(50) راولپنڈی: شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

🚨(51) خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس ایکٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

🚨(52) اسلام آباد: جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ایمان مزاری کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0