October 6, 2026

جھنگ (بیورورپورٹ) بجلی چوری پکڑنے پر مسلح افراد نے فیسکوسب ڈویژنل ٹاسک فورس پر حملہ کر دیا مقدمہ درج ہوئے سات دن گذر گئے پولیس تاحال ملزمان گرفتار کر نے میں ناکام یونین راہنما سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ سب ڈویژن فیسکو جھنگ کے دبنگ ایس ڈی او علی رضوان خان کی زیر نگرانی دوران چیکنگ

20240916_065654

جھنگ (بیورورپورٹ) بجلی چوری پکڑنے پر مسلح افراد نے فیسکوسب ڈویژنل ٹاسک فورس پر حملہ کر دیا مقدمہ درج ہوئے سات دن گذر گئے پولیس تاحال ملزمان گرفتار کر نے میں ناکام یونین راہنما سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ سب ڈویژن فیسکو جھنگ کے دبنگ ایس ڈی او علی رضوان خان کی زیر نگرانی دوران چیکنگ سب ڈویژنل ٹاسک فورس اہلکار محمدآصف، غضنفر عباس، محمد عرفان، ذوالفقار علی، محمد صادق، ظفر علی انجم، محمد شریف اورغلام شبیر آبادی صاحبزادہ غلام قادر گئے جہاں پر ایل ٹی لائن سے تین ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی ٹاسک فورس نے ڈائریکٹ تاریں اور کنڈے اتار کر سر کاری گاڑی میں رکھیں تو اسی دوران ہارون سلطان،مبشر سلطان، احمد سلطان، محمد سلطان، مونی سلطان اور دس پندرہ نامعلوم مسلح اسلحہ و ڈنڈے آگئے جنہوں نے فیسکو اہلکاروں کو زد وکوب کیا کپڑے پھاڑ دیے اور اسلحہ کے زور پر انہیں حبس بے جا میں رکھاجس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی پولیس کی جانب سےملزمان کوگرفتار نہ کرنے پر گزشتہ روز یونین راہنماؤں قاضی نعیم عباس،صفدر نواز ڈب،حافظ عبدالقیوم ودیگر عہدیداران وملازمین نے گڑھ مہاراجہ سب ڈویژن میں بھر پوراحتجاج کیا اوروزیر اعلی پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب، ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ملازمین پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے