ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا ساہیوال سپورٹس اسٹیڈیم میں شاندار
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا ساہیوال سپورٹس اسٹیڈیم میں شاندار انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پاکستان بھر سے والی بال کے نامور کھیلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس شاندار سپورٹس ایونٹ میں چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیوٹیز ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سیمی فائنل میچ میں چوہدری باسط والی بال ٹیم اور حاجی منہاس گوندل ٹیم کے کھیلاڑیوں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا جسے چوہدری باسط والی بال ٹیم نے واضح برتری سے جیت لیا ۔ شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد اس میچ سے خوب محظوظ ہوئی ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سپورٹس اینڈ لٹریری ایکٹیوٹیز چیف گیسٹ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے منتظم ٹورنامنٹ مہر کاکا سیال کے شاندار انتظامات کو شاندارالفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں انشاءاللہ ہمارا ان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری و ساری رہے گا ۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے ساتھ کھیلاڑیوں کا تعارف بھی کروایا گیا ۔