ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 100 سکس آر کنال پر کار جو ہارون آباد سے فقیر والی کی طرف جا رہی تھی گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی ایک شخص زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے زخمی مریض کو فرسٹ ایڈ دی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون اباد شفٹ کر دیا.ایک اور حادثہ میلاد چوک کے پاس موٹر سائیکل اور سائیکل کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیاجس میں ایک لڑکے کا گھٹنے کا فریکچر ہوا ہے اور جسم پرخراشیں تھی ریسکیو ٹیم نے زخمی کو فرسٹ ایڈ دی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون اباد شفٹ کر دیا