October 28, 2026

سموسے پکوڑے جلیبیوں کی تیاری میں مضر صحت تیل کا استعمال

20240916_065654

سموسے پکوڑے جلیبیوں کی تیاری میں مضر صحت تیل کا استعمال

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ اور گردو نواح میں سموسے پکوڑے جلیبی سمیت دیگر اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت آئل استعمال کئے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں جھنگ اور گردو نواح موسم سرما کے آغاز میں سموسے پکوڑے جلیبی وغیرہ کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں ان اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت تیل استعمال کرنا شروع کر دیا ہےجسکی وجہ سے شہریوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے شہری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں