قومی احتساب بیورو (نیب) کا ہاؤسنگ فراڈ کی روک تھام کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار* ہوگیا ہے جس کے ذریعے عوام کو ملک بھر کی نجی ہاؤسنگ
*قومی احتساب بیورو (نیب) کا ہاؤسنگ فراڈ کی روک تھام کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار* ہوگیا ہے جس کے ذریعے عوام کو ملک بھر کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق تصدیق شدہ معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔
آن لائن پراپرٹی انفارمیشن سسٹم کے تحت شہری، بشمول اوورسیز پاکستانی، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے منظور شدہ لے آؤٹ پلان دیکھ سکیں گے اور سرمایہ کاری سے پہلے پلاٹس کے مقامات کی تصدیق کر سکیں گے۔ یہ نظام نیب کی جانب سے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد ہاؤسنگ منصوبوں کے تصدیق شدہ لے آؤٹ پلان جمع کرنے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
نیب اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر جنرل وقار چوہان نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم افتتاح کے لیے تیار ہے اور آئندہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف اس کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے ایک نجی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے بعد لوگوں کو ایجنٹوں یا غیر سرکاری ذرائع پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ بیرونِ ملک مقیم افراد بھی آن لائن کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم کے لے آؤٹ اور اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق او پی آئی ایس کو ایک احتیاطی آلے کے طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ لینڈ مافیا اور فراڈ