September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

06 فروری 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

Screenshot_2026-02-06_195517
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*🛑 06 فروری 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ- 32 افراد جاں بحق، 162 زخمی، 29 کی حالت تشویشناک

🚨(2) اسلام آباد: امام بارگاہ میں دھماکا جمعے کی نماز میں دوسری رکعت کے دوران اس وقت ہوا جب نمازی سجدے میں تھے

🚨(3) اسلام آباد کی مسجد میں حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی، افـغـاـ نستان سے تربیت حاصل کی: ذرائع

🚨(4) اسلام آباد دھماکا، نماز مغرب کی باجماعت ادائیگی، وزرا، آئی جی اور عوام کی بڑی تعداد شریک

🚨(5) اسلام آباد خودکش دھماکہ: حملہ آور افـغـاـ ن شہری نہیں مگر متعدد بار افـغـاـ نستان سفر کے شواہد ملے ہیں، وزیرِ مملکت برائے داخلہ

🚨(6) اسلام آباد: امام بارگاہ میں دھماکہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

🚨(7) اسلام آباد امام بارگاہ دھماکا : بی ایل اے کی دہشتگردی ہے، حملہ آور کی افـغـاـ نستان کی ٹریول ہسٹری مل گئی، وزیر مملکت داخلہ

🚨(8) جس دہشت گرد نے خودکش دھماکا کیا، اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا ہے 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، طلال چوہدری

🚨(9) اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی: وزیر دفاع کا اسلام آباد خودکش حملے پر ردعمل

🚨(10) اسلام آباد دھماکہ: پاکستان کا بھارت-افـغـاـ ن گٹھ جوڑ پر الزام

🚨(11) اسلام آباد دھماکہ: افـغـاـ نستان سمیت کئی ممالک کی مذمت اور اظہار افسوس

🚨(12) امریکی سفارت خانے کا اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت

🚨(13) اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر پیوٹن کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط

🚨(14) مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکا ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا

🚨(15) ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں : مولانا فضل الرحمان

🚨(16) اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے کے خلاف اسلام آباد بار کا سوگ اور ہڑتال کا اعلان

🚨(17) اسلام آباد سانحے کے بعد 25 ایمبولینسز روانہ، راولپنڈی کے تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہیں: مریم نواز

🚨(18) وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان، لبرٹی اسکوائر پر میگا بسنت شو بھی منسوخ کردیا گیا: مریم نواز

🚨(19) صدر اور وزیراعظم کی امام بارگاہ دھماکے کی مذمت، زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کرنیکی ہدایت

🚨(20) امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، اہم شواہد حاصل کر لیے

🚨(21) 8 فروری احتجاج؛ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

🚨(22) 100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن، گلوبل صمود فلوٹیلا کا پھر غ_ز_ہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان

🚨(23) لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، 12بجتے ہی چھتوں پر منچلوں اور پتنگ بازوں کی بہار

🚨(24) بسنت منانے کیلئے دیگر شہروں سے لاہور آنے والوں کا شدید رش، پروازیں فُل

🚨(25) کراچی، دبئی، شارجہ اور قطر سے لاہور آنے والی تقریباً تمام پروازیں فل ہو چکیں، بسنت کی تقریبات کے لیے درکار اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا

🚨(26) لاہور میں غیر ملکی سیاح بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے

🚨(27) لاہور میں بسنت کا آغاز ہوتے ہی قاتل ڈور کے وار شروع، ایک نوجوان جاں بحق، متعدد زخمی

🚨(28) بسنت کی رونقیں عروج پر بازاروں میں گڈا و ڈور کی خریداری کا کاروبار کروڑوں تک پہنچ گیا

🚨(29) کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار، امدادی کارروائیاں جاری

🚨(30) کراچی: متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کا گودام ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف

🚨(31) کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

🚨(32) سانحہ گل پلازہ، شہدا کے لواحقین کی مدد کا سلسلہ شروع ہو گیا: مراد علی شاہ

🚨(33) وزیراعظم کا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

🚨(34) عازمین حج سعودی ایپ کی مدد سے بائیو میٹرک تصدیق 8 فروری تک لازمی کروالیں

🚨(35) بائیو میٹرک نہ کروانے والے عازمین کے حج ویزہ نہیں لگیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور

🚨(36) عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات دی جارہی ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ، عدالت میں جواب

🚨(37) رواں مالی سال ساڑھے 10 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کردیے: گورنر اسٹیٹ بینک

🚨(38) عمران خان کو دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی: میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

🚨(39) ترامیم پولیس کو سیاسی آلہ بنا دیتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 کالعدم قرار دے دیا

🚨(40) پختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک

🚨(41) اورکزئی اور خیبر میں آپریشنز کر کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا: آئی ایس پی آر

🚨(42) نوازشریف کی خواہش تھی لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے: مریم اورنگزیب

🚨(43) پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی

🚨(44) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی یادداشت پیش

🚨(45) کور کمانڈر ملتان کی ڈی جی خان کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست، علاقائی سکیورٹی پر تبادلۂ خیال

🚨(46) بلوچ یکجہتی کمیٹی اور فتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی ہلاک دہشت گردوں کے نام لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل

🚨(47) آج فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 400 روپے کم ہوئی، سونا 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے تولہ ہوگیا

🚨(48) سی ای او کے الیکٹرک کا استعفیٰ منظور، مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا

🚨(49) کراچی: غلط چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری، ای چالان نظام کی غلطیوں کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے

🚨(50) کراچی میں ریلوے ٹریک پر گرنے والے بزرگ معجزانہ طور پر محفوظ، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

🚨(51) کراچی: خیابان اتحاد پر لگی ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز پر نازیبا مواد نشر کرنے والا ملزم گرفتار: پولیس

🚨(52) کراچی: گلستان جوہر بلاک 7 میں ترقی کے نام پر کھودے گئے گڑھے میں گاڑی جا گری، ڈرائیور محفوظ رہا

🚨(53) ایر_ان امریکا مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

🚨(54) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا

🚨(55) شہر قائد میں 3 روزہ 17 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز

🚨(56) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، تاجروں کے کروڑوں ڈوب گئے

🚨(57) کے الیکٹرک کا ٹیرف سرکاری ڈسکوز کے برابر کرنے کا فیصلہ

🚨(58) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

🚨(59) دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پولیس کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ کے پی

🚨(60) اب بھی 3 یا 4 مغوی کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، آئی جی سندھ

🚨(61) وزیر اعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ایچ ای سی پاکستان مقرر کردیا

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0