November 17, 2026

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 اعشاریہ 65 کروڑ ڈالر کا اضافہ

IMG-20260207-WA0154

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 اعشاریہ 65 کروڑ ڈالر کا اضافہ

30 جنوری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر4.54 کروڑ ڈالر اضافے سے 21.33 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 59 اعشاریہ 65 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 30 جنوری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر4.54 کروڑ ڈالر اضافے سے 21.33 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5.61 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.15 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.07کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.18 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ جنوری 2026 میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 59.65 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔