اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔تابش توفیق
اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔تابش توفیق
اس اندوہناک سانحے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما تابش توفیق نے گہرے رنج و غم اور شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کو نہایت افسوسناک، دلخراش اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔تابش توفیق نے کہا کہ اس اندوہناک سانحے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اس المناک واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ملک میں موجود سیکیورٹی صورتحال کی سنگین ناکامی کی واضح عکاسی کرتا ہے، جس پر فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اگر بروقت عملی فیصلے نہ کیے گئے تو ایسے سانحات کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ دہشت گردی پاکستان کے امن، استحکام اور مستقبل پر براہِ راست حملہ ہے۔تابش توفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور اس بنیادی ذمہ داری میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہے۔