November 17, 2026

ناظرین اب اپکو لیے چلتے ھیں سکھر جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ زنی نصیر زیدی قصباں کے حوالے کیا خبریں ھیں سکھر

IMG-20260206-WA0216

ناظرین اب اپکو لیے چلتے ھیں سکھر جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ زنی نصیر زیدی قصباں کے حوالے کیا خبریں ھیں سکھر مذبحہ خانہ کے قصائیوں کی بڑی تعداد نے قصاب خانہ ایسوسی ایشن اور قریشی برادری کے زیر اہتمام قصائیوں کو بلاوجواز حراساں کرنے اور ناجائزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی ، مظاہرے کی قیادت قصاب خانے کے صدر وحید قریشی، عبد العزیز قریشی ،اخلاق پٹھان ،شفیق بھٹو، امداد سولنگی، صابر، عمران ڈپلو اور دیگر کررہے تھے ، اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ہمیں ناجائز تنگ کیا جا رہا ہے ایسا کچھ بھی نہیں یہاں پرکوئی مردہ جانور کا گوشت سپلائی نہیں ہوتا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مردہ جانور کو دریاءمیں پھینک دیا جاتا ہے لیکن پھر بھی ہمیں حراساں کیا جارہا ہے ، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہم مردہ جانور ریجیکٹ کر کے اس کو دریا میں پھینک دیتے ہیںاگر کوئی بیمار اور لاغر جانور لایا جاتا ہے تو اسے پہلے ڈاکٹری معائنہ کرایا جاتا ہے پھر اسے ڈاکٹر کی نگرانی میں ذبح کیا جاتا ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت حراساں کئے جانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔