October 28, 2026

سرگودھا (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن ملک محمد نواز چدھڑ

IMG-20261028-WA0214

سرگودھا (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا ڈویژن ملک محمد نواز چدھڑ نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ انہیں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں فاطمہ فرٹیلائزر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا۔
سئینیر زراعت آفیسر ملک محمد نواز چدھڑ کی اس کامیابی کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور شعبۂ زراعت میں خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے لیے اس اعزاز کا حصول نہ صرف ان کے ذاتی کریئر کی ایک اہم کامیابی ہے بلکہ محکمہ زراعت کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
ملک محمد نواز چدھڑ کو فاطمہ فرٹیلائزر ایوارڈ ملنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک محمد نواز چدھڑ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی محنت، لگن اور جذبۂ خدمت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے شعبۂ زراعت کی ترقی اور کاشت کاروں کی رہنمائی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔