October 28, 2026

ماں کے خلاف کارروائی کی درخواست کرنے والا بیٹا اٹھو اور چپ کرکے نکل جاؤ، ماؤں کے خلاف درخواست میں دیکھتا ہی نہیں

Screenshot_2026-02-04_184427

ماں کے خلاف کارروائی کی درخواست کرنے والا بیٹا
اٹھو اور چپ کرکے نکل جاؤ، ماؤں کے خلاف درخواست میں دیکھتا ہی نہیں

جناب میری بات تو سنیں :
ماں نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے اور گھر داخل ہونے سے بھی منع کیا ہے

ڈی پی او احمد محی الدین:جدھر مرضی جاؤ ، جو مرضی کرو ، کسی دارالامان میں زندگی گزارو، کرائے پر کمرہ لے لو تم نے ماں کا دل دکھایا ہے ان کی نافرمانی کی ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی کرانے آگئے ہو

میرا مشورہ مانو ، دل سے توبہ تائب ہو جاؤ ، جا کر گھر کے دروازے پر بیٹھ جاؤ ، ماں سے معافی مانگو ، بار بار مانگو ، ہفتہ ، مہینہ ، سال
معافی مانگتے رہو جس دن ماں نے معاف کردیا دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو جاؤ گے

ماں کے خلاف گھر پر قبضے کے درخواست لے کر آنیوالے کو ڈی پی او احمد محی الدین کا انتہائی خوبصورت مشورہ