October 28, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایاگیا

IMG-20260205-WA0254

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایاگیا۔ اس سلسلے میں آرٹس کونسل ہال میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
جس میں کشمنر سرگودھا ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ دریں اثناء آرٹس کونسل ہال سے اس حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی۔ شہر اور گردونواح کے دیگر مختلف مقامات پر ریلیوں اور تقاریب میں کمشیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ آرٹس کونسل ہال میں کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کی عکاسی تصویری نمائش میں کی گئی۔