November 17, 2026

سندھ حکومت کے افسران پر مشتمل 3rd MCMC کے شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ۔

IMG-20260204-WA0275

سندھ حکومت کے افسران پر مشتمل 3rd MCMC کے شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ۔

پارلیمنٹ ہاوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل اور ایوان بالا کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اسلام آباد (نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومتِ سندھ کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کے زیر اہتمام 3rd مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے 30 افسران پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مطالعاتی دورے کے دوران وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کے پارلیمانی سفر، آئینی ارتقاء اور سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔وفد کو گلیٔ دستور لے جایا گیا جہاں دستورِ پاکستان کی اہمیت اور جمہوری اقدار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔وفد نے بعد ازاں سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ایوانِ بالا کے اجلاسوں کے انعقاد، قانون سازی کے طریقۂ کار اور سینیٹ کے انتظامی امور سے متعلق آگاہی دی گئی۔وفد کے شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی مہمان نوازی اور تفصیلی رہنمائی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دورے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور پارلیمانی اداروں سے متعلق فہم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔