بہاولنگر( بیورو رپورٹ )حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اسسٹنٹ کمشنر/ سیکورٹی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نعمان محمود کو ہدایت کی کے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر کمی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف
بہاولنگر( بیورو رپورٹ )حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اسسٹنٹ کمشنر/ سیکورٹی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نعمان محمود کو ہدایت کی کے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر کمی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ڈیزل کا ریٹ 13 روپے اور پیٹرول 10 روپے کم کر دیا ہے۔ اسی تناسب سے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے مزید یہ کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ بکنگ پوائنٹ پر کرایوں میں کمی کے بینرز اویزاں کیے جائیں۔ مسافر زائد کرایوں کی صورت میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاولنگر کی جانب سے بس سٹینڈز، گڈز اڈوں، بکنگ پوائنٹس پر نئے کرایہ نامے اویزاں کر دیے گئے ہیں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ و ٹریفک پولیس افسران سمیت ضلع بھر سے ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی۔