November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام فائیر سیفٹی کے حوالے سے باب الاسلام اسکول میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا سول ڈیفنس

IMG-20260204-WA0240
    سکھر(بیورورپورٹ)سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام فائیر سیفٹی کے حوالے سے باب الاسلام اسکول میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان نے ٹیچرز،اسٹاف اور طلباء وطالبات کو ریسکیو فرسٹ ایڈ فائیر ایکسٹنگوشر کی تربیت دی۔اس موقع مھمان خاص حاجی محمد جاوید میمن صدر اسمال ٹریڈرز سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ خدمات کے تحت سول ڈیفنس شہریوں کو ہنگامی حالات میں تحفظ، امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔سول ڈیفنس عوام میں حفاظتی شعور بیدار کرتا ہے، رضاکار تیار کرتا ہے اور حکومت کے شانہ بشانہ ہنگامی حالات میں امدادی کام سرانجام دیتا ہے۔ یوں سول ڈیفنس امن ہو یا بحران—ہمیشہ انسانی جانوں کے تحفظ کا مضبوط حصار ثابت ہوتا ہے۔اخر تربیت حاصل کرنے والے ٹیچرز اور طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اور فائیر ایکسٹنگوشر کا عملی مظاہرہ بھی کروایا گیا۔اس موقع پر باب الاسلام اسکول کے ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد وسیر،پرنسپل میڈم غزل شیخ،پوسٹ وارڈن شیخ عدنان،یاسین قمر،لالا عمران،فیاض احمد،،زعیم احمد،ادریس کھوسو و دیگر موجود تھے۔