نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی زیر صدارت یوسی سیکریٹریز قاضی احمد کے ساتھ صوبائی محتسب اعلیٰ ادارے کے حوالے سے آگاہی اجلاس ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی زیرِ صدارت یوسی سیکریٹریز قاضی احمد کے ساتھ ایک آگاہی اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد صوبائی محتسبِ اعلیٰ کے ادارے، اس کے دائرۂ اختیار اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقۂ کار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ صوبائی محتسبِ اعلیٰ کا ادارہ عوام کو سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے فوری، شفاف اور مفت ازالے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یوسی سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو محتسبِ اعلیٰ کے کردار اور شکایت درج کرانے کے طریقۂ کار سے آگاہ کریں تاکہ عام شہری اس ادارے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری اداروں میں کام میں تاخیر اور ناانصافی کے خلاف شہری محتسبِ اعلیٰ سے رجوع کر سکتے ہیں انہوں نے یوسی سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ وہ عوامی سطح پر رہنمائی کرتے ہوئے شکایات کے اندراج میں شہریوں کی معاونت کریں اجلاس میں شرکاء نے اس قسم کے آگاہی اجلاس کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں ریجنل ڈائریکٹر نے تعاون پر یوسی سیکریٹریز کا شکریہ ادا کیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔