اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں : ڈکیتی کے ساتھ گیینگ ر۔یپ کا الزام لگانے والی خاتون کے کیس کا ایسا ڈراپ سین کہ خاوند کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہا ، 2010 میں پنجاب کے ایک قصبے میں پیش آیا سچا واقعہ : مقدمہ کا احوال ریٹائرڈ پولیس افسر سید امجد حسین کے بقول : 2010 میں کسی تھانے میں ایک میاں بیوی نے ایک سیاسی رہنما سے فون کروایا اور اپنے گھر میں ہوئی ڈ۔کیتی اور گیینگ ر۔یپ کا مقدمہ درج کرنے پر زور دلوایا ، پولیس متاثرہ گھر پہنچی تو عورت نے الزام لگایا کہ ہمسائے گھر سے دو ملزمان نے رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر نہ صرف لوٹ مار کی بلکہ خاتون کی دونوں ملزمان نے عصمت دری بھی کی ، پولیس نے کارروائی شروع کیا ، حال احوال نوٹ کیا اور ہمسائے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو دونوں مبینہ ملزمان گھر میں تھے ، ان سے پوچھا گیا تو وہ اس واقعہ سے انکاری ہو گئے اور ہر قسم کا حلف بیان دینے پر رضامند تھے ، انہیں تھانے لے جایا گیا سختی سے پوچھا گیا مگر دونوں نوجوان اپنے موقف پر قائم تھے کہ ہم بے گناہ ہیں ، خاتون کا میڈیکل ہوا تو زیا۔دتی ثابت ہوئی ، اسکے نمونے لاہور کی ایک پرائیویٹ لیبارٹری بھجوا دیے گئے ۔ ملزمان کو جوڈیشل کرکے جیل بھیج دیا گیا ، کئی روز بعد بھی کیس کا کوئی سرا ہاتھ نہ آیا تو پولیس نے ملزمان اور خاتون کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی بات سامنے آسکے ، دونوں مبینہ ملزمان کو ریمانڈ پر جیل سے لایا گیا وہ خوشی سے ڈی این اے کے لیے تیار ہو گئے لیکن جس روز لاہور جانا تھا اس روز خاتون اور اسکا شوہر اطلاع کے باوجود غائب ہو گئے ، ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فوتگی پر گئے ہیں ۔۔چند روز بعد پھر ملزمان اور خاتون و اسکے شوہر کو علیحدہ کاروں میں پولیس لاہور لے گئی ، انکے ڈی این اے کے لیے سیمپل لیے گئے ، لیبارٹری والوں نے تفتیشی افسر کو مشورہ دیا کہ احتیاطی طور پر ملزمان کے علاوہ خاتون کے شوہر کا بھی ٹیسٹ کروا لیا جائے ، وہ انکاری ہوا تو پولیس نے زبردستی اسکا بھی سیمپل دلوا دیا اور ملزمان و متاثرین واپس آگئے ،ملزم جیل بھیج دیے گئے ۔ ان دنوں ڈی این اے کی رپورٹ ایک دو دن میں نہیں بلکہ کئی ہفتوں بعد آتی تھی ، چنانچہ کئی ہفتے بعد جب رپورٹ آئی تو تہلکہ خیز انکشاف یہ ہوا کہ خاتون کے ساتھ فعل تو ثابت ہوا مگر یہ نہ تو ملزمان کے نمونوں سے میچ ہوا اور نہ ہی شوہر نامدار کے نمونوں سے میچ کرتا تھا ، لیبارٹری کی رپورٹ خاتون کا میڈیکل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو دی گئی جس نے ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا ، انہوں نے درخواست ضمانت دی اور رہا ہو گئے ، لیکن خاتون اور اسکا شوہر اسکے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے بلکہ علاقہ چھوڑ کر کہیں چلے گئے ، بعد میں تفتیشی افسر کے علم میں یہ بات آئی کہ خاتون نے میڈیکل کروانے سے قبل کسی آشنا کی خدمات حاصل کی تھیں ۔ ہمسایوں کے معمولی جھگڑے کو ایک سنگین شکل دے کر خاتون ان کو سبق سکھانا چاہتی تھی اور ان سے بڑا مال بٹورنا چاہتی تھی ۔ لیکن اپنی بنائی چال میں نہ صرف خود پھنس گئی بلکہ ذلیل ہو کر رہ گئی ۔۔۔۔