November 17, 2026

فیصل آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، محمد کمیل ملک ،فیصل آباد ریجن انڈر15 کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے

IMG-20260203-WA0208

فیصل آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، محمد کمیل ملک ،فیصل آباد ریجن انڈر15 کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے، عوامی ،سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک خواہشات کااظہار۔ فیصل آباد ریجن 9 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں فیصل آباد ،جھنگ،خوشاب، میانوالی، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا، قصور اور چینیوٹ شامل ہیں. ان تمام اضلاع میں بہترین کھیلاڑیوں کو فیصل آباد ریجن ٹیم میں سیلیکٹ کیا جاتا ہے ۔ خوشاب سے تعلق رکھنے والے محمد کمیل ملک کی سلیکشن ڈسٹرکٹ خوشاب کا ایک بہت بڑااعزاز ہے۔ فخر خوشاب کمیل ملک کا کہنا ہے کہ میری شاندارکامیابی میرے والدین کی دعاوں کا ثمر ہے۔ انشاءاللہ کھیل کےمیدان میں مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنارہوکر ضلع خوشاب اور وطن عزیز کا نام روشن کروں گا۔ محمد کمیل ملک ضلع خوشاب کی نامورسماجی شخصیت ملک عاطف کرپالکہ کے بھتیجے ہیں۔