65 سالہ شخص نے ظلم کی ہر حد پار کر دی! پہلے فراڈ سے شادی، پھر بے دردی سے جان لے لی
65 سالہ شخص نے ظلم کی ہر حد پار کر دی! پہلے فراڈ سے شادی، پھر بے دردی سے جان لے لی
اوکاڑہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ 65 سالہ شوہر نے اپنی 32 سالہ بیوی کی بے دردی سے جان لے لی۔ ریحانہ دو بیٹیوں کی ماں تھی۔ پہلے شوہر سے تنازعہ پر ریحانہ نے طلاق لی اور اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ والدین کے گھر آ کر رہنے لگی، کچھ عرصہ والدین کے گھر رہنے کے بعد فیصلہ ہوا کہ ریحانہ کی دوسری شادی کر دی جائے۔ اسی اثناء میں ریحانہ کے لئے ایک 65 سالہ انور نامی شخص کا رشتہ آ گیا! انور نے خود کو بہت بڑا زمیندار شو کروایا اور اپنے دوستوں کی گاڑیاں، گھر اپنے بنا کر دکھائے گئے۔ ریحانہ کے اہل خانہ جو کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے انور کی دھن دولت کو دیکھتے ہوئے اپنی بیٹی کا رشتہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ شادی کے بعد پتہ چلا کہ انور دولت مند نہیں بلکہ ایک فراڈیا تھا۔ شادی سے پہلے انور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ ریحانہ کی دونوں بیٹیوں کو باپ بن کر پالے گا، لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد انور نے ریحانہ سے مطالبہ شروع کر دیا کہ اپنی دونوں بیٹیوں کو گھر سے نکالو۔ ریحانہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنے سے الگ کرنے سے انکار کر دیا۔ اسی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا رہنے لگا۔ پھر ایک دن تنازعہ بھڑا، انور نے اپنے دو بیٹوں کو ساتھ ملایا اور ڈنڈے مار مار کر ریحانہ کی جان لے لی۔ اب ریحانہ کے گھر والے اور اس کی 2 معصوم بیٹیاں انصاف کی متلاشی ہیں۔تھانہ حویلی لکھا پولیس نے انور کو گرفتار کر لیا ہے