November 17, 2026

ہارون آباد بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 145 دہشت گردوں کی جہنم واصلی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وطن دشمنوں کی

IMG-20260203-WA0193

ہارون آباد
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 145 دہشت گردوں کی جہنم واصلی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وطن دشمنوں کی سرکوبی کے دوران شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہونے والے ببر شیروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں جن کی بے مثال قربانی پر آنے والی نسلیں ہمیشہ فخر کرتی رہیں گی ہماری بہادر سپہ نے ہمیشہ خون کے دیے جلا کر امن کی شمع روشن کی ہے پوری قوم اپنی بہادر سپاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ہندوستان کی انتہا پسند نہ سوچ کی حامل قیادت خطے کو بحران کا شکار کرنا چاہتی ہے جس کی بھاری قیمت خطے کے عوام کو ادا کرنا پڑے گی
خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کرسی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا انڈیا میں بھارتی جنتا پارٹی دہشت گرد زیادہ اور سیاسی جماعت کم ہے یہ آر ایس ایس کا سیاسی ونگ ہے جو دہشت گردانہ کاروائیوں اور بارڈر پر کشیدگی کو بڑھاوا دے کر عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں پاکستان اور ہندوستان کی ثقافت مشترکہ ہے اور قریب ترین ہمسایہ ہیں بدقسمتی سے آر ایس ایس جیسی بدبودار سوچ نے دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں انتہا پسند سوچ کے حامل دہشت گردانہ سوچ کہ چنگل میں آ گئے یہی وجہ ہے کہ خطے کے عوام کی بڑی تعداد خط غربت سے نیچے سے زندگی گزارنے پر مجبور ہے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی دن رات محنت مثالی کارکردگی کی وجہ سے وطن عزیز بحرانوں سے نکل چکا وطن عزیز کی معیشت مثبت سمت گامزن ہے بنیان مرصوس میں شاندار کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے دنیا پاکستان کے دفاعی ساز و سامان میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور خریداری کے لیے پاکستان کے ساتھ معاہدے کیے جا رہے ہیں جس سے اربوں ڈالر پاکستانی معیشت میں شامل ہونے جا رہا ہے الحمدللہ 2027 کا سورج پاکستان میں مضبوط معیشت کی نوید لے کر طلوع ہوگا
ترتیب خالد محمود ہاشمی جرنلسٹ چشتیاں شریف