November 17, 2026

ایم اے پاس ، سی ایس ایس کا امتحان دینے والی لڑکی سگے اور اکلوتے بھائی کی دشمن بن گئی

FB_IMG_1770044763877

ایم اے پاس ، سی ایس ایس کا امتحان دینے والی لڑکی سگے اور اکلوتے بھائی کی دشمن بن گئی ۔۔۔۔اپنے محبوب کے دوست کے ساتھ ملکر بھائی کی زندگی کا سفر ختم کروا دیا ۔۔۔۔۔۔لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں چند روز قبل پیش آیا اندوہناک واقعہ ۔۔۔ آسیہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کررہی تھی ، وہ آفیسر بننا چاہتی تھی ۔ اس کی دو بہنیں ہیں جبکہ ان کا ایک ہی اکلوتا بھائی تھا ۔ آسیہ کا ایک کزن بیرون ملک رہتا ہے یہ اس سے پیار کرتی تھی اور اسی کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی سب گھر والے متفق تھے لیکن بھائی اس رشتے کے خلاف تھا ، وہ کئی بار وارننگ دے چکا تھا کہ اگر کسی نے اس رشتے کی بات کی تو اس سے برا کوئی نہ ہو گا ، جب سب نے کوشش کر لی اور ناکام ہو گئے تو آسیہ کے بیرون ملک بیٹھے کزن نے اپنے بھائی کو کہا کہ پیسے میں بھیجتا ہوں آسیہ کے بھائی کا کوئی بندوبست کرو ۔۔۔۔ آسیہ کے بقول وہ بھی اس پلان میں شامل تھی وہ صرف بھائی کو ڈرانا چاہتی تھی تاکہ وہ رشتے کے لیے مان جائے ۔۔۔ پلان کے مطابق کچھ بدمعاشوں کو اڑھائی لاکھ روپے دیے گئے کہ آسیہ کے بھائی پر فائیر۔نگ کریں ۔۔۔ وہ شدید زخمی ہوا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔۔۔ بھائی کی موت کے بعد آسیہ سوگواروں میں پیش پیش رہی بھائی کی میت پر بین ڈالتی رہی ، بہنوں اور ماں باپ کو سنبھالتی رہی مگر پولیس تفتیش میں رشتے والی بات سامنے آئی اور گھر کے تمام لوگوں کے موبائل کا ریکارڈ دیکھا گیا تو معاملہ کچھ کچھ سامنے آگیا ، لیڈیز پولیس آسیہ کو تھانے لے گئی اور پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ پلان اس کا اور اسکے بیرون ملک بیٹھے کزن کا تھا ، وہ نہیں چاہتی تھی کہ بھائی مر جائے لیکن کرائے کے غنڈوں نے سب برباد کر دیا ۔ اب ساری زندگی جیل میں گزاروں گی ، میرے ساتھ یہی ہونا چاہیے جو ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ جو کچھ کیا ہے اس پر شرمندہ ہوں یقین نہیں ہو رہا ہمارا ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ہے ، بہنیں اور ماں باپ اللہ کے حوالے، میں اب جیل میں ہی رہنا چاہتی ہوں یا مرنا چاہتی ہوں اسکے علاوہ میری کوئی خواہش نہیں ۔۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس کیس میں لڑکی ، اسکے محبوب کا بھائی اور کرائے کے قا۔تل گرفتار ہیں لیکن بیرون ملک مقیم اصل ملزم کو بھی پاکستان لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
شیئر کریں فالو کریں شکریہ ۔۔۔