November 17, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی

IMG-20260202-WA0358

سکھر (بیورو رپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف پارکوں کی حالت بہتر بنانے اور عوامی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس میونسپل کارپوریشن سکھر فیض محمد کھوسو نے عبدالحفیظ پیرزادہ پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر ایس ایم سی کی رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی سینئر رہنما آپا شہناز شیخ بھی موجود تھیں، جنہوں نے پارک میں موجود کمیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس فیض محمد کھوسو کو پارک کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے عوامی شکایات اور ضروری بہتری کے نکات پر تفصیلی گفتگو کی۔ دورے کے دوران صفائی، سبزہ زار، روشنی، بچوں کے جھولوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ نشاندہی کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس نے یقین دہانی کرائی کہ میئر سکھر کی ہدایات کے مطابق پارکوں کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔شہری حلقوں نے میئر سکھر اور میونسپل کارپوریشن کی اس کاوش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے سکھر کے پارک ایک بار پھر اہلِ شہر کے لیے صحت مند اور خوشگوار تفریح گاہوں میں تبدیل ہو سکیں گے۔