و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف )سابق رکن قومی اسمبلی اور مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی محمود حیات خان ٹوچی خان سے میلسی
و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف )سابق رکن قومی اسمبلی اور مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی محمود حیات خان ٹوچی خان سے میلسی پریس کلب کے سینئر عہدیداران اور معروف صحافی مہر راشد نقیبی، مہر شاہد پردیسی اور رشید بھٹہ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محمود حیات ٹوچی خان نے صحافیوں کو خوش آمدید کہا اور میلسی میں صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی اساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی? اظہار کی حامی رہی ہے۔اس موقع پر ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹوچی خان نے کہا کہ آزاد صحافت جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے اور سیاسی قیادت و میڈیا کے درمیان مثبت رابطہ معاشرتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
میلسی پریس کلب کے عہدیداران نے ملاقات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تحت عوامی مسائل کی نشاندہی اور مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، جبکہ باہمی رابطے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔